پشاور(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے مرکزی قیادت کے ڈی چوک احتجاج میں شریک نہ ہونے کی وجہ بتا دی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سمجھدار لوگوں کو احساس ہے کہ جبر کے خلاف جنگ سمجھ بوجھ سے لڑی جاتی ہے۔
سمجھدار لوگوں کو احساس ہے کہ جبر کے خلاف جنگ سمجھ بوجھ سے لڑی جاتی ہے۔ میرے اور دیگر کیلیے آسان تھا کہ ڈی چوک پر نمودار ہو کر گرفتار ہو جاتے۔ چند لمحوں کی خود نمائی اور پھر جیل میں خاموشی۔ یہ مجھے سونپی گئی ذمہ داری اور تجربے سے بیوفائی ہوتی۔
انہوں نے کہاکہ میرے اور دیگر کے لیے آسان تھا کہ ڈی چوک پر نمودار ہوکر گرفتار ہوجاتے، اور چند لمحوں کی خود نمائی کے بعد پھر جیل میں بیٹھ جاتے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ اگر میں ایسا کرتا تو یہ مجھے سونپی گئی ذمہ داری اور تجربے سے بیوفائی ہوتی۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 4 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کی کال دی تھی، تاہم مرکزی قیادت اس میں نظر نہیں آئی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنے صوبے سے آنے والے قافلے کو لیڈر کرتے ہوئے گزشتہ روز اسلام آباد پہنچے تھے، اور اس کے بعد سے لاپتا ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ رینجرز نے انہیں کے پی ہاؤس سے حراست میں لیا ہے۔
مزیدپڑھیں :آئینی ترامیم، ایم کیو ایم نے بھی حکومت کو آنکھیں دکھانا شروع کردیں

