میانوالی (نیوزڈیسک) پاکستان بھر میں سکیورٹی فورسز کے کومبنگ آپریشن جاری ، خفیہ اطلاعات پر سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک جبکہ 8 دہشتگرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق میانوالی کے علاقے مکڑوال کے قریب دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، 7 دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ 8 اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔
فرار 8 دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں سے 6 دستی بم، سیفٹی فیوز وائر ، 7 کلاشنکوف اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ دہشتگرد میانوالی پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر چکے تھے۔
ڈولفن پولیس نے ستمبر2024 کی کارگردگی رپورٹ جاری کر دی
