Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ترمیمی بل عوامی حقوق پر شبخون، بلاول ہوش کے ناخن لیں ، اپنی والدہ کے قاتلوں کے مشوروں پر نہ چلیں، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن

اسلام آباد(نیوزڈیسک)شہباز کھوسہ ایڈووکیٹ ایڈیشنل سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی نے اپنے خطاب پاکستان کی 25 کروڑ عوام کے حقوق پر شب خون مارا جا رہا ہے،سیاست دان اور یہ کالا کوٹ جو ہے یہ ان کے فنڈامینٹل رائٹس ہیں،وکیل ان کے رائٹس کے لیے کھڑا ہوتا ہے ،

چاہے وہ مسلم لیگ نون کے ہیں چاہے وہ پاکستان پیپلز پارٹی میں ہیں،بلاول بھٹو نے عدالت کے خلاف یہ کیا مشن اٹھا رکھا ہےجس طرح بلاول بھٹو نے سندھ میں اپنے ایگزیکٹو کو اپنے نیچے لگا یا ہوا ہے وہاں پر ڈپٹی کمشنر بھی ان کی مرضی کے لگتے ہیں،

سندھ میں اسسٹنٹ کمشنر بھی ان کی مرضی کے لگتے ہیں وہاں پر آئی جی بھی سندھ میں بلاول بھٹو اور زرداری کی مرضی کے لگائے جاتے ہیں،یہ کیا اپ چاہتے ہیں کہ یہاں پر ججز بھی ان کی مرضی کے تعینات کئے جائیں؟ بلاول بھٹو اپنی والدہ کے قاتلوں کے وکیلوں کے مشورے پر چل رہے ہیں،بلاول بھٹو کچھ ہوش کے ناخن لیں اور ایسی چیزوں سے باز رہیں

میں اپنی پارلیمان کو ایک میسج دینا چاہوں گا،اپ کا صرف ایک کام ہے کہ عوام کی مفاد میں عوام کی مفاد کے لیے اپ لیجسلیشن کریں،بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان میں کبھی بھی متوازی عدلیہ قائم نہیں کی جا سکتی۔

اسوقت آئین کے اندر سے متوازی عدلیہ لائی جارہی ہے اسکو وکلاء قبول نہیں کریں گے۔تاریخ دور نہیں جب تاریخ کے بعد تاریخ بدلنے والی ہے ہمارے دوست کامران مرتضی کو کہا جاتا ہے

ہمارے پاس مسودہ نہیں ہے ہمارے پاسپانچ چیزوں پر غور کرنا ،سب سے پہلے رٹ اڑائی جا رہی ہے ہائیکورٹ کے پاس رٹ نہیں ہو گی تو جنرل تجمل اور جنرل عباسی کا کیس بھی نہیں چلے گا.

طلباوطالبات کیلئے خوشخبری،وظائف کی رقم میں اضافہ کردیا گیا

یہ بھی پڑھیں