Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

نابینا افراد کے مطالبات کی منظوری کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی گئی

نابینا افراد کے مطالبات کی منظوری کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔لاہور ہائیکورٹ میں درخواست رانا سکندر ایڈووکیٹ نے دائر کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ نابینا افراد دو ہفتوں سے مال روڈ پر احتجاج کر رہے ہیں، متعدد مرتبہ مذاکرات کے نام پر انہیں دھوکہ دیا گیا، واضح عدالتی احکامات کے باوجود نابینا افراد کو کوٹہ کے مطابق ملازمتیں نہیں دی جا رہیں۔

وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ حالات سے تنگ نابینا افراد نے خود کو آگ لگا کر خودکشی کی کوشش بھی کی، عدالت سے استدعا ہے کہ نابینا افراد کی سکیورٹی کے انتظامات اور قانونی مطالبات منظور کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

گوگل کی جانب سے گوگل سرچ رزلٹس میں بڑا فیچر متعارف

یہ بھی پڑھیں