Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

چینی وزیراعظم 14 اکتوبر کو پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چینی وزیر اعظم لی کیانگ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے جو 14 اکتوبر کو ہونے کا امکان ہے۔ممکنہ خطاب کی تیاری کے لیے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے عملے کی 14 سے 16 اکتوبر تک کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

تاہم چینی وزیر اعظم کے پارلیمنٹ سے خطاب کے حوالے سے حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔روسی اور چینی رہنما اسلام آباد میں ایس سی او اجلاس میں شرکت کریں گے۔

چینی وزیر اعظم لی کیانگ 14 اکتوبر سے 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔یہ 11 سالوں میں کسی بھی چینی وزیر اعظم کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔

پاکستان 15 سے 16 اکتوبر تک شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس کی میزبانی کرنے والا ہے۔ اس تقریب سے قبل ایک وزارتی اجلاس اور سینئر حکام کی میٹنگوں کے کئی دور ہوں گے جن میں ایس سی او کے درمیان مالی، اقتصادی، سماجی، ثقافتی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تعاون پر توجہ دی جائے گی۔
پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کو بند کر دیا گیا

یہ بھی پڑھیں