Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان آئینی ترامیم سے متعلق معاملات پر اتفاق

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان آئینی ترامیم سے متعلق معاملات پر اتفاق ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان اتفاق ہوا ہے کہ کہنا ہے کہ اتفاق رائے سے تمام عدالتی اصلاحات اور آئینی ترامیم منظور کرائی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کو دونوں جماعتوں کے درمیان عدالتی اصلاحات سے متعلق آئینی ترامیم کے معاملے پر مشاورت ہوئی، جس میں اتفاق رائے سے ترامیم منظور کرانے پر گفتگو کی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عندیہ دیا تھا کہ حکومت جمیعت علماء اسلام اور ان کی پارٹی کی حمایت کے بنا بھی آئینی ترامیم منظور کرانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔ انہوں نے آرٹیکل 63 اے کے عدالتی فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کو اب میری یا مولانا فضل الرحمان کی ضرورت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے آئینی ترامیم کی منظوری کیلئے 18 اکتوبر کو پارلیمنٹ اور سینیٹ کے اجلاس طلب کئے ہوئے ہیں۔

حکومت نے اپنے ارکان کو بیرون ملک دوروں سے بھی واپس بلا لیا ہے اور 15 اکتوبر تک ہرصورت واپس آنے کی ہدایت کی ہے۔
مزیدپڑھیں:غیر مسلم طلبہ کیلئے تعلیمی وظائف کا اعلان

یہ بھی پڑھیں