Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملنے کی باضابطہ درخواست وزارت داخلہ کو موصول

اسلام آباد(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملنے کی باضابطہ درخواست وزارت داخلہ کو موصول ہوگئی۔

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بیرسٹر گوہر اور سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملنے کی درخواست کی۔

درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ آخری بار ہمارے وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات 3اکتوبر کو ہوئی، بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے عمران خان کی بہن نورین خان نیازی نے بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا ، جس پر عدالت نے عمران خان سے ہمشیرہ نورین نیازی سے ملاقات کروانے کا حکم دیا تھا۔
مزیدپڑھیں :مولانا فضل الرحمان کا پی ٹی آئی سے رابطہ، 15 اکتوبر کا احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل

یہ بھی پڑھیں