سندھ کے سینئر وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی( پی پی ) کے رہنما شرجیل انعام میمن نے بطور وزیر ملنے والی تنخواہ او ر مراعات کا انکشاف کیا ہے۔رواں برس اپریل میں شرجیل انعام میمن کو وزارت اطلاعات کا قلمدان سونپا گیا تھا اس کے علاوہ شرجیل انعام میمن کے پاس محکمہ ٹرانسپورٹ اور ایکسائز کا قلمدان بھی ہے۔
حال ہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما شرجیل انعام میمن نے اپنے سیاسی کیرئیر سمیت ذاتی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔دوران انٹرویو میزبان نے رہنما پی پی شرجیل میمن سے سوال کیا کہ آپ تو کئی وزارتوں کے وزیر ہیں کیا آپ کو تمام وزارتوں کی تنخواہ ملتی ہے ؟
سوال کے جواب پر شرجیل میمن نے بتایا کہ ’ مجھے مختلف وزارتوں کی تنخواہ نہیں ملتی بلکہ بطور وزیر تنخواہ ملتی ہے، اس وقت ایک وزیر کی تنخواہ سب کچھ ملا کر تقریباً ڈیڑھ لاکھ ہوجاتی ہے‘۔
آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

