پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کل ڈی چوک جانے کا اعلان کردیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیں ایسا کرنے پر مجبور کررہی ہے، ہمارے لیڈر سے متعلق صورتحال کلیئیر نہیں ہے۔ صحافیوں کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح ہماری تیاری زبردست ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ لیڈر سے ملاقات نہ ہونے پرپارٹی کوتشویش ہے، یہ لوگ ہمیں یہ قدم اٹھانے پرمجبورکررہے ہیں۔
علی امین کے یوٹرن پرصحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ کتے بھونکتے رہتے ہیں، قافلے چلتے رہتے ہیں،اگرہرکتے کو پتھرمارنا شروع کریں گےتو قافلے نہیں چل سکتے۔
مزیدپڑھیں :پولیس کی پھرتیاں ، 7 سالہ بچے پر 2 سنگین مقدمات درج

