اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہاکہ اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا طبی معائنہ آج شام 4 بجے کیا گیا۔ ان کے معائنے کے لیے ایک ای این ٹی اسپیشلسٹ اور ایک میڈیکل اسپیشلسٹ کو جیل بھیجا گیا۔منگل کوسماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پرجاری پیغام میں بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ڈاکٹروں کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق، عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور انہوں نے آج ایک گھنٹہ ورزش بھی کی۔ مزید طبی رپورٹس جلد متوقع ہیں، جو بعد میں جاری کی جائیں گی۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اس موقع پر کارکنان اور حامیوں کا شکریہ ادا کیا جو عمران خان کی صحت کے حوالے سے فکرمند تھے۔
مزیدپڑھیں :کیا اسلام آباد میں کیا گیا چراغاں کانفرنس کے بعد بجھا دیا جائے گا؟


