لاہور(نیوزڈیسک)مبینہ زیادتی کیس،لاہور میں طلباء کے تیسرے روز بھی مظاہرے جاری، جیل روڈ ، مال روڈ، گلبرگ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات، طلباء وطالبات کی بڑی تعداد کینال روڈ اور گلبرگ پہنچ گئی ،
طلباء و طالبات کا حکومتی جھوٹے پروپیگنڈے کے خلاف بھی مظاہرے ، ، حکومت اور پولیس حکام طلباء پر تشدد کرنیوالے اہلکاروں، اعلیٰ عہدوں پر فائز لوگوں کو بچانے کیلئے جھوٹ پر جھوٹ اور معاملہ دبانے کی کوشش کررہی ہے ۔
طلباء کے ظلم وستم کا قانون ہم نہیں مانتے ، ہمیں انصاف دو کے فلک شگاف نعرے ، دوسری جانب کھاریاں میں بھی طلباء کی کثیر تعداد سڑکوں پر نکل آئی پنجاب کالج کھاریاں میں بھی طلباء نے توڑپھوڑ شروع کردی ،
مبینہ زیادتی کیس
لاہور میں طلباء کے تیسرے روز بھی مظاہرے۔ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات، طلباء کینال روڈ اور گلبرگ میں مظاہرے کررہے ہیں۔ pic.twitter.com/LWikxfzCBo— Muhammad Umair (@MohUmair87) October 16, 2024
طلباء نے سڑک بلاک کرکے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔ بورے والا میں بھی طلباء کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی حکومت مخالف نعرے بازی ۔
عمران خان کی جیل میںقید تنہائی،سابق اہلیہ جمائمہ خان کا اہم مطالبہ سامنے آگیا
