اسلام آباد(نیوزڈیسک) آئندہ 15 دنوں کیلئے پٹرولیم کی نئی قیمتیں مقرر کردیں، پٹرول کی قیمت برقرار جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے فی لٹر اضافے کا اعلان کردیا.
ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 251روپے29پیسےمقرر،وزارت خزانہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک ہوگا۔دوسری جانب ملک میں خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیاد پر اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔
30 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 63898 بیرل ریکارڈکی گئی ہے جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 63376 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔
اسی طرح 30 ستمبر کوختم ہونےوالے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3039 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے میں 3029 ایم ایم سی ایف ڈی تھی۔
فواد خان کی ماہرہ خان کو شادی کی پیشکش؟


