اسلام آباد(نیوزڈیسک) سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی دعوت پر آیا ہوں، جمعیت علمائے پاکستان اور پیپلزپارٹی کے درمیان آئینی مسودے پر اتفاق ہوگیا ،اس حوالے سے آج بلاول اور مولانا فضل الرحمن رائے ونڈ میں نوازشریف سے بھی ملاقات کریں گے ۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نوازشریف کا بھی اتفاق رائے حاصل کیاجائے۔اسلام آباد میں تحریک انصاف سے بھی بات کریں گے ،کوشش ہے کہ اس ترمیمی بل کو متفقہ بل تصور کیا جائے ،اس بل پر بلاول کی بہت محنت ہے،ہم نے حکومت کا پہلا مسودہ مسترد کردیا تھاہم آج بھی حکومت کے پہلے مسودے کو مسترد کرتے ہیں .
ہم نے اپنی تجاویز مرتب کیں جن پر پیپلز پارٹی نے بھی اتفاق کیا ہے ہم نے بھی اپنا ڈرافٹ بنایا،پیپلز پارٹی نے ہمارے مسودے کے قریب قریب مسودہ تیار کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور جے یوآئی کے مسودےمیں جو فرق تھا اس کو مٹانے میں کامیاب ہوئے،ہم نے اس آئین کو محفوظ رکھنا ہے
، جمہوریت اور جمہوری اداروں کو طاقتور بنانا ہے۔ملک کے سیاسی نظام میں اعتماد پیداکرنا ہے،بہت نقصان ہو چکے ہیں جو ہم کافی عرصے سے برداشت کررہے ہیں،آج ہمیں سنجیدگی کے ساتھ سوچنا چاہئے تاکہ آئین محفوظ رہے،اپنا گھر جب تباہ ہوتا ہےتو خود ہی اس کو دوبارہ تعمیر کرنا ہوتی ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس؛ اسلام آباد میں سیکورٹی مزید سخت


