Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

سینیٹ گیلری سے نکالنے پر اختر مینگل حکومت پر برہم، اپنے 2 سینیٹرز سے استعفے طلب کرلئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینیٹ اجلاس میں آئینی ترمیم کیلئے حکومت نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے ، اختر مینگل برہم ہوگئے قبل ازیں سربراہ بی این پی اخترمینگل کو سینیٹ گیلری سے نکال دیا ،

اختر مینگل نے کہا کہ ہمارے سینیٹرزکوسکیورٹی پروٹوکول میں لاکرووٹ ڈلوایا گیا، ہمارے سینیٹرز نے پارٹی فیصلے کی خلاف ورزی کی اگران مذکورہ سینیٹرزنےاستعفے پیش نہیں کیےتوان کا سی ای سی کمیٹی میں فیصلہ کردینگے ۔

اختر مینگل کا کہنا تھا کہ لوگوں سےزبردستی ووٹ لئے گئے۔آج سینیٹ نہیں سرکس کا اجلاس تھا، ان کا کہنا تھا کہ میں نے سب کی چوری پکڑی تو حکومتی وزرا کے پسینے نکل گئے۔مجھے خاتون سکیورٹی اہلکار نے گیلری سے نکالا۔

میرا اپنی پارٹی کے اغوا شدہ ارکان سے آمنا سامنا ہو رہا تھا۔واضح رہے سینیٹر نسیمہ احسان اور سینیٹر قاسم رونجھو نے اختر مینگل کی مخالفت کے باوجود آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا۔

آکسفورڈ الیکشن سے باہر ہونے پر بانی پی ٹی آئی کی ساکھ کو شدید دھچکا لگا،عالمی اخبارات

یہ بھی پڑھیں