عرصہ دراز سے ہونڈا سی ڈی 70 پاکستانیوں کی پسند بنی ہوئی ہے، جبکہ اس موٹرسائیکل کے ڈیزائن اور ساخت میں کوئی بڑا تبدیلی نہیں کی گئی۔قبل ازیں ہونڈا نے اپنے سی ڈی 70 (2025 ) ماڈل کو نئے اسٹیکر ڈیزائن کے ساتھ متعارف کرایا جو ایندھن کے ٹینک اور سائیڈ کورپر لگایا گیا ہے۔
پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں ہونڈا سی ڈی 70 ریڈ رنگ 1,57,900 روپے میں دستیاب ہے، جبکہ سیاہ رنگ کی بائیک بھی اتنی ہی قیمت میں مارکیٹ میں بک رہی ہے۔
سی ڈی 70 کی مقبولیت کی اہم وجوہات میں کمپنی کی جانب سے پیش کی جانے والی قابل اعتماد، ایندھن کی بچت اور سستی خصوصیات کا بہترین امتزاج شامل ہے۔اس سال کے شروع میں۔موٹر سائیکل 70 سی سی فور اسٹروک، ایئر کولڈ انجن سے لیس ہے، جو ایندھن کی بچت اور دیرپا کارکردگی کے لیے مشہور ہے۔

