اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)پاکستان کے 56 شہروں میں پراپرٹی ریٹس میں 80 فیصد تک ، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہو گا۔ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ چیئرمین ایف بی آر راشد محمد لنگڑیال نے بتایا کہ جائیداد کی قیمت بڑھانے کا مقصد ریونیو اکٹھا کرنا ہے۔
12 نئے شہروں میں بنوں، چنیوٹ، کوٹلی ستیاں اور گھوڑا گلی شامل ہیں، حکومت پہلے ہی موجودہ بجٹ میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر متعدد ٹیکس کو نافذ کر چکی ہے ، اس سے قبل پراپرٹی کی قیمتوں کو چار بار 2018، 2019، 2021 اور 2022 میں ایڈجسٹ کر چکی ہے۔
ایف بی آر نے اپنی ویب سائٹ پر جائیداد کی تازہ قدر کو شائع کرنا شروع کر دیا اور اس خبر کو رپورٹ کرنے تک تقریبا 2 درجن شہروں کی فہرست اپڈیٹ کر دی گئی تھی، بہت سے دوسرے ممالک میں ٹیکس کا تعین لین دین کی قیمت کے حساب سے کیا جاتا ہے
،انہوں نے کہا کہ ایف بی آر انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 236 سی، 236 کے اور 7 ای کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس جمع کرتا ہے، اس کے علاوہ گزشتہ بجٹ میں جائیداد کی خرید و فرخت پر 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بھی عائد کی گئی ہے۔
ماں نے بیٹی کو بوائے فرینڈ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ کر ٹھکائی کردی، ویڈیووائرل



