Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، سابق ناظم دو بیٹوں سمیت3 جاں بحق

پبی میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے سابق ناظم کے دو بیٹوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈی ایس پی پبی جواد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، جاں بحق افراد میں سابق ناظم وزیر گڑھی ملک جمال شاہ کے دو بیٹے اور ایک بھتیجا حسن خان شامل ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے میاں راشد حسین شہید میموریل اسپتال پبی منتقل کر دی گئیں۔ ڈی ایس پی پبی اور ایس ایچ او پبی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریش شروع کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں