اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کااجلاس آج 4بجےہوگا،7نکاتی ایجنڈا جاری،سحرکامران عالمی عدالتی درجہ بندی پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گی،سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس منظوری کیلئےپیش کیاجائیگا،
پی آئی اے کےمتعدد طیارے گراؤنڈ کرنے پر عالیہ کامران توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گی،پریکٹس اینڈپروسیجر ترمیمی آرڈیننس کےعلاوہ مزید دو بل منظور کروائے جانے کا امکان،سپریم کورٹ ججز کی تعداد 17 سےبڑھا کر24کرنے کابل بھی منظوری کیلئےپیش ہوگا،
ذرائع کے مطابق پرائیویٹ ممبرز بل حکومت نے اپنا لیا ہے جس کی منظوری قائمہ کمیٹی دے چکی،انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کا بل بھی آج منظور کروایا جا سکتا ہے
بصارت سے محروم ویلاگر کی خواہش پوری، مریم نواز نےکیا تحفہ دیا؟جانئے


