Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان

سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر تک سرکاری و نجی سکول بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیرتعلیم راناسکندر حیات نے کہاہے کہ یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا ہے، بچوں کے تعلیمی نقصان کا احساس ہے، مگر تعلیمی ادارے بند کرنے کا اقدام مجبوراً اٹھا رہے ہیں۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ بچوں کو مہلک اثرات سے بچانے کیلئے یہ انتہائی فیصلہ کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی شعور کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور اپنی گاڑیوں کی فٹنس یقینی بنانا ہوگا، انسداد سموگ کیلیے جو اپنے طور پر کیا جا سکتا ہے، کم از کم وہ تو کریں۔

وزیرتعلیم نے مزید کہا کہ حکومت بچوں اور عوام کی سیفٹی کیلیے اقدامات کر رہی ہے، عوام بھی تعاون کریں۔ رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ آن لائن تدریس میں مشکلات کے پیش نظر متبادل اسٹریٹیجی جلد لا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں