Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کی تیاریاں‌، 12 رکنی کمیٹی تشکیل ،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کے احتجاج سے قبل جڑواں شہروں کیلئے رابطہ کمیٹی قائم کردی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کیلئے اعلیٰ عہدیداروں پر مشتمل 12 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، ایڈیشنل سیکرٹری تحریک انصاف جنرل فردوس شمیم ​​نقوی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

کمیٹی میں اسلام آباد کے نمائندوں میں عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب شاہین، سید علی بخاری، قاضی تنویر اور ملک عامر شامل ہیں۔ راولپنڈی سے ممبران میں سیمابیہ طاہر، شہریار ریاض، عامر افضل، عقیل خان، راجہ بشارت اور چوہدری اجمل صابر شامل ہیں۔

دریں اثنا، پی ٹی آئی کے پنجاب کے رہنماؤں نے 24 نومبر کی احتجاجی کال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور پنجاب پر توجہ مرکوز کیے جانے کے باوجود پشاور کے اجلاس کے دوران سائیڈ لائن کیے جانے کی شکایت بھی کی ہے۔پی ٹی آئی ارکان نے علی امین گنڈا پور پر حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال کو پنجاب سے متعلق معاملات پر بات کرنے کی اجازت نہ دینے کا الزام لگایا۔

انہوں نے کارکنوں کو متحرک کرنے اور اسلام آباد تک حامیوں کی نقل و حمل کو مربوط کرنے میں چیلنجوں کے بارے میں بھی تشویش کا اظہار کیا۔عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی 24 نومبر کے احتجاج کے لیے اپنے منصوبے پر قائم ہے، اس کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
کیا ذاکر نائیک بھارتی انکار کی وجہ بنے؟ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بھارتی صحافی نے عجیب منطق پیش کردی

یہ بھی پڑھیں