Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

حکومت بوکھلاہٹ کاشکار،پی ٹی آئی کے3 سرکردہ رہنما گھر سے نکلتے ہی گرفتار

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) بانی تحریک انصاف عمران خان کی کال پر آج پورے پاکستان میں احتجاج کی کال دی گئی ہے جس کے بعد تحریک انصاف کے کارکنان اور عوام نکلنے کیلئے تیار ہوگئی ۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے تین اراکین اسمبلی کو پنجاب پولیس نے نقص امن کے خدشے کے پیش نظر ملتان سے حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی ارکان اسمبلی عامر ڈوگر، زین قریشی اور معین ریاض کو حراست میں لے لیا ۔ پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے تینوں رہنما احتجاج میں شرکت کیلئے اسلام آباد جا رہے تھے، تینوں ایم این ایز کو نقصان امن کے خطرے کے تحت نظر بند کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے بھی کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے 300 کارکنوں کو حراست میں لیا تھا۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کے لیے پنجاب اور کے پی سے مختلف قافلے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے ہیں جنہیں روکنے کے لیے حکومت نے مختلف مقامات پر کنٹینر کھڑے کر دیے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

یہ بھی پڑھیں