Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

سلمان اکرم راجہ کے بعد ایک اور اہم شخصیت کا استعفیٰ ، اسمبلی رکنیت بھی چھوڑ نے کا فیصلہ

اسلام آباد: سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق صاحبزادہ حامدرضا نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفی دینےکافیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ حامد رضا بانی پی ٹی آئی سےملاقات کرکےقومی اسمبلی سے استعفی پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا نے 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظرپارٹی تنقید اور اختلافات کے باعث مستعفی ہونےکا فیصلہ کیا۔

بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد صاحبزادہ حامد رضا کو پی ٹی آئی کی سیاسی اور کور کمیٹی میں شامل کیا گیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے بھی پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفےکی تصدیق کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں