لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ بس اب بہت ہوگیا، عالمی برادری کو غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام پر جاگنا ہو گا۔
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے عالمی دن پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ظلم و زیادتی کا شکار فلسطینی بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، فلسطینی عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کا حامی رہا ہے اور رہے گا، پاکستان کا ہر شہری فلسطینیوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہے، عالمی برادری کو نہتے فلسطینیوں، بچوں اور خواتین کے قتل عام پر جاگنا ہو گا۔
ہاکی جونیئر ایشیا کپ، پاکستان کی مسلسل دوسری بڑی کامیابی، بنگلہ دیش کوبدترین شکست کاسامنا

