Search
Close this search box.
جمعه ,17 جولائی ,2026ء

وزیراعظم شہبازشریف سے محسن نقوی کی ملاقات، چیمپئنزٹرافی ہائیبرڈ فارمولہ پربریفنگ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین محسن نقوی کی ملاقات۔وزیراعظم شہباز شریف نے چیمپئنز ٹرافی معاملے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو اہم فیصلوں کا اختیار دیدیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین پی سی بی کو ہدایات دیں کہ کس معاملے پر ڈٹ جانا ہے اور کس پر لچک دکھانی ہے، جس پر محسن نقوی نے یقین دہانی کرائی کہ فیصلے میں سبز ہلالی پرچم سربلند ہوگا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیمپیئنز ٹرافی کی تیاریوں کے بارے میں وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کیا، ہائیبرڈ فارمولہ کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا پیشرفت پر بریفنگ دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے چیمپئنز ٹرافی سے متعلق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اصولی مؤقف کو سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے حوالے سے محسن نقوی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے متعلق آپ کا مؤقف ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے، آئی سی سی میں آپ نے پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی ترجمانی کی، پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے اور اس کے بعد کچھ اور ہے۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بتایا کہ پی سی بی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافیکیلئے مکمل طور پر تیار ہے پاکستان اور کرکٹ کی جیت چاہتے ہیں، انشاء اللہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث ممکنہ شیڈول اور ہائبرڈ ماڈل سے متعلق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی کل کوئی میٹنگ نہیں ہوسکی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملات حل ہونے کے بعد ہی شیڈول جاری کرنا ممکن ہوگا تاہم ضرورت پڑنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میٹنگ بُلا سکتا ہے۔
بشار الاسد حکومت گرانیوالا ابومحمدالجولانی کون ہے؟ حیران کن انکشاف سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں