Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

حکومت کا 6آئی پی پیز کیساتھ معاہدے ختم کرنے کی خبریں بے بنیاد،پاور ڈویژن

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) حکومت کی جانب سے مزید 6 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کی خبروں پر پاور ڈویژن نے تردیدی بیان جاری کر دیا ۔پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز پر مزید چھ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں جو کہ بے بنیاد ہیں۔

پاور ڈویژن کے مطابق حکومت کی جانب سے اس طرح کی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ اگر مستقبل میں ایسی کوئی پیشرفت ہوتی ہے تو حکومت پاکستان اسے مصدقہ ذرائع سے عوام تک پہنچائے گی۔
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ،تیسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا

یہ بھی پڑھیں