Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

پی ٹی اے نے ہزاروں موبائل فون نمبرز بلاک کر دیئے ،وجہ کیابنی؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کے ساتھ فراڈ کرنے والے ہزاروں موبائل فون نمبرز بلاک کردیے۔ پی ٹی اے حکام کا بتانا ہے کہ موبائل فون صارفین کےساتھ فراڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ایک سال میں دھوکا دہی میں ملوث5 ہزار 294 موبائل نمبرز بلاک کیے گئے۔ پی ٹی اے کے مطابق فراڈ اور دھوکا دہی میں ملوث 4 ہزار507 آئی ایم ای آئی ( IMEI) بلاک کیے گئے جب کہ گزشتہ مالی سال فراڈ میں ملوث113 افراد کے شناختی کارڈز بھی بلاک کیے گئے۔

ایک لاکھ افراد کی اجتماعی قبریں دریافت، خوفناک حقائق منظر عام پر آگئے

یہ بھی پڑھیں