Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

ملک بھر کی پانچوں ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی نامزدگیاں طلب

جوڈیشل کمیشن نے ملک بھر کی پانچوں ہائی کورٹس میں 38 ایڈیشنل ججز کی نامزدگیاں طلب کر لیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں 12 ایڈیشنل ججز کیلئے نامزدگیاں طلب کی گئی ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ میں 4 ایڈیشنل ججز کیلئے نامزدگیاں طلب کی گئیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز جبکہ پشاور ہائی کورٹ میں 9 ایڈیشنل ججز کیلئے نامزدگیاں طلب کی گئی ہیں، بلوچستان ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کیلئے نامزدگیاں طلب کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں