Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

جی ایچ کیو حملہ کیس، 2 مفرور ملزمان کے اشتہار جاری

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں 2 مفرور ملزمان کے اشتہار جاری کر دیئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے شہیر سکندر اور محمد عاصم کے اشتہار جاری کئے۔

عدالت نے ملزمان کو 24 جنوری تک پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا، ملزمان کی جانب سے سرنڈر نہ کرنے پر ان کو اشتہاری قرار دیا جائے گا۔

پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ نے کہا کہ اشتہاری قرار دینے کے بعد جائیداد کی قرقی کا عمل بھی شروع کر دیا جائے گا۔

اولمپکس میڈلسٹ کواب کتنا انعام دیا جائے گا؟ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

یہ بھی پڑھیں