سربراہ مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نواز شریف کی سالگرہ کے لیے 125 پاؤنڈ کا کیک جاتی عمرہ پہنچایا گیا ۔
نواز شریف کی سالگرہ کی مناسبت سے اسپیشل کیک تیار کرایا گیا،نواز شریف کی سالگرہ کے کیک پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصاویر بھی بنوائی گئیں،سالگرہ کے کیک پر وائٹ چاکلیٹ اور کریم سے شیر بھی بنوایاگیا، راحت بیکری سے سالگرہ کا تیار کرایاگیا125 پاونڈ کا کیک تھری لیئرز پر مشتمل ہے ۔
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اورمسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے کیک کاٹے گئے ۔ شہریوں نے ملک و قوم کے لیے بھی دعائیں کیں
الحمرا ہال میں قائد اعظم ڈے کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری،چیئرمین الحمرا ہال سید توقیر حیدر کاظمی ،وزیر تعلیم رانا سکندرحیات ،ایم پی اے حنا پرویز ملک شریک ہوئے ۔
قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی پر ڈاکومنٹری دکھائی گئی ۔ صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا قائد اعظم ہمارے رول ماڈل ہیں،قائد اعظم کے لیے صرف ایک دن منانا ضروری نہیں اس لیے کوشش کر رہے کہ کلچر کی وزیر ہونے کے ناتے میری کوشش ہے کلچر ریوائو کروں ، آج دو قائدین کی سالگرہ ہے ۔ قائد اعظم اور نواز شریف کی سالگرہ ہے ۔ 76 سال کے ہو گئے ہیں مگر ہم سے زیادہ چست ہیں،اسی طرح وزیر اعلیٰ مریم نواز بھی ہیں،پاکستان کا ایک خوبصورت پر امن چہرہ دکھائی دے گا
رچرڈ گرینئیل کاعمران خان کو این آر او دینے کا مطالبہ



