Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

شیرافضل مروت اور افنان اللہ کے درمیان صلح ،ایک دوسرے کو گلے لگالیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر افنان اللہ خان اور پی ٹی آئی رہنما افضل مروت کے درمیان تلخیاں دور ، ایک دوسرے کو گلے لگالیا، یاد رہے کہ 2023 میں ایک نجی ٹی وی کے لائیو پروگرام میں تلخ کلامی پر افنان اللہ خان اور افضل مروت کے درمیان لاتوں ، مکوں کا د نیا نے لائیو تماشا دیکھا تھا ،

لائیو سٹریم میڈیا میں شیر افضل مروت برابر میں بیٹھے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ خان کو تھپڑ مارتے ہیں اور پھر دونوں ہی آپس میں گتھم گھتا ہوجاتے ہیں جس کے باعث پروگرام کو روکنا پڑ جاتا ہے، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہوئی تھی۔

دونوں رہنماؤں کا پارلیمنٹ ہاوس کے باہر اچانک آمنا سامنا ہوگیا جس کے بعد دونوں شخصیات نے ایک دوسرےکو خوشگوار موڈ میں گلے لگایا ۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سیاسی رہنماؤں شیر افضل مروت اور افنان اللہ خان کے درمیان خوشگوار الفاظ کا تبادلہ ہوا جہاں دونوں گرمجوشی سے ایک دوسرے کے ساتھ ملے۔

اس موقع پر شیر افضل مروت نے کہاکہ ہم دونوں ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں، ہمارے دل میں اب کوئی میل نہیں رہی، سیاسی کارکنان ہیں، جو واقعہ ہوا تھا اس کے بعد آذربائیجان میں بھی اکٹھے ہوئے۔ سینیٹر افنان اللہ میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں۔دوران ملاقات سینیٹر افنان اللہ نے کہاکہ شیر افضل مروت میرے بھائی ہیں، انہوں نے جو کہا اس سے اتفاق کرتا ہوں۔
امریکی ریاستوں میں برفانی طوفان، پروازیں منسوخ، لاکھو ں افراد متاثر، ایمرجنسی نافذ

یہ بھی پڑھیں