Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

حکومت سے مذاکراتی ایجنڈے میں عمران خان کی رہائی کا مطالبہ شامل ہے،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(ابرارولی) پی ٹی آئی چیئر مین بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے ہماری یہ ہی کمیٹی مزاکرات کر رہی ہے کہیں اور مزاکرات نہیں ہو رہے تحریری طور پر ہوں یا زبانی طور پر ہمارے دو مختصر مطالبات ہیں اور دوسری سائیڈ سے بھی تحریری طور پر مطالبات کی ضد نہیں کرنی چاہئی بلکہ آگے بڑھنا چاہیئے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا عمران خان نے کبھی غصے کا اظہار نہیں کیا یہ بچوں والا کھیل نہیں ہے کے عمران خان کی ہدایات کو نظرانداز کیا جائے عمران خان سے پوری ٹیم کی ملاقات ہوتی ہے ہم ان سے ہدایت لیتے ہیں اور اسی کے مطابق چیزوں کو آگے لے کر چلتے ہیں مزاکراتی کمیٹی اُنھوں نے خود بنائی ہے دو مطالبات بھی عمران خان نے خود رکھے ہیں اور سب کچھ عمران خان کی ہدایات کے مطابق ہو رہا ہے

عمران خان کی رہائی اُن کا پہلا مطالبہ ہے طارق فضل چودھری کو کوٹ کرتے ہوئے (اے بی این نیوز)کے اس سوال کے جواب میں انھوں نے کہا ہمارا مطالبہ تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی ہے اور قیدیوں کی رہائی کے مطالبے میں عمران خان کا نام شامل ہے

پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا پبلک اکاؤنٹ کمیٹی اپوزیشن کی ہے تو نام دینے کی ضرورت نہیں ایک ہی نام آپ کے پاس ائے گا تو وہ ہمیں ہی دیے دیں انھوں نے کہا امید ہے یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔
نوشہرہ رسالپور پاک فضایئہ کے تربیتی طیارہ حادثے کا شکار،پائلٹ شہید

یہ بھی پڑھیں