Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

پاکستانی ہنرمند شہری نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئےانوکھا تحفہ تیار کر لیا

پاکستانی ہنرمند نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تحفے میں دینے کے لیے زری سے خوبصورت چپل تیار کی ہے۔

اٹک کے علاقہ حضرو چھچھ کی ثقافت کی مشہورگولڈن رنگ کی دیدہ زیب اور خوبصورت زرعی کھیڑ تیار کرنے والے کاریگر محمد نثار نے کچھ عرصہ قبل پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کو خصوصی طور پر تیار کرکے اس زری کھیڑ کا تحفہ پیش کیا تھا۔

اب اس چپل کی چمک دمک امریکی ایوان میں بھی چمکنے والی ہے، محمد نثار نے حال ہی میں دوسری بار صدر امریکا کا حلف اٹھانے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے بھی ایسی ہی سونے کی طرح چمکتی خوبصورت چپل تیار کر لی ہے۔

پاکستانی کاریگر کی جانب سے امریکی صدر کے بنائے گئے اس منفرد تحفے سے پاک امریکا تعلقات میں مزید بہتری اور استحکام آئے گا اور اس سے دونوں ممالک کی عوام میں ایک دوسرے سے مزید محبتوں میں اضافہ ہوگا۔محمد نثار اس چپل کو امریکی صدر ٹرمپ کو تحفے کے طور پر بھیجنے کے خواہشمند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں