Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی میں بڑی تعیناتی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان کی منظوری سے میجر جنرل (ر) ظفراللہ خان ہلالِ امتیاز (ملٹری) کو بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (سی سی آر اے) کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔

میجر جنرل (ر) ظفراللہ خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور انہیں اس اہم عہدے کا ذمہ دار مقرر کیا گیا ہے۔

یہ تعیناتی بھنگ کے کنٹرول اور ریگولیشن کے حوالے سے ملک میں اہم تبدیلیاں لانے کی کوششوں کا حصہ ہے، تاکہ اس شعبے میں بہتر انتظامی اصلاحات کی جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں