لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں رمضان سے پہلے ہی چینی کی نایابی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب نے حکومت پنجاب سے چینی کے نرخوں کو طے کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اگر اس سلسلے میں حکومت نے کوئی فیصلہ نہ کیا تو 14 فروری سے پنجاب بھر میں چینی کی فروخت کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ چینی کے موجودہ نرخوں پر عام دکانداروں کیلئے چینی 155 روپے فی کلو میں فروخت کرنا ممکن نہیں رہا۔ رمضان سے پہلے سٹہ باز سرگرم ہوگئے ہیں اور اس صورتحال میں دوکانداروں پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔
اس حوالے سے مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب کے سرپرست اعلیٰ حاجی پرویز بٹ نے کہا کہ “چینی پر 10 روپے کا اضافی خرچہ آ رہا ہے، حکومت نے منافع صرف 3 روپے تک محدود کر رکھا ہے، اگر حکومت نے ہمارے مطالبات کو نظرانداز کیا تو ہم 14 فروری کے بعد چینی کی فروخت بند کر دیں گے۔
مزیدپڑھیں:رمضان المبارک میں عوام کو پلاٹ، موبائل فونز اور موٹر سائیکلز دینے کا اعلان


