Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

وفاقی وزیر توانائی کا جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری نے میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی جائے گی۔

پاکستان کے پہلے فاسٹ ای وی چارجنگ سٹیشن کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیرتوانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ ای وی پاکستان کا مستقبل ہے، حکومت گرین انرجی کے فروغ کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک چارجنگ یونٹ کو 71 روپے سے کم کر کے 39 روپے کر دیا ہے، بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کی جائے گی، پرائیویٹ سیکٹر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے مقابلے میں مستقبل مزید گرین اور صاف توانائی کا ہو گا۔
وزیر توانائی نے جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم بجلی کی قیمت میں کمی کا وعدہ پورا کریں گے، ہم ماضی کی حکومتوں کی طرح نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اخباروں میں غلط آرٹیکل چھپ رہے ہیں، کل کی رپورٹ بھی کسی حقیقت پر مبنی نہیں ہے، استدعا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیادہ دھیان نہ دیں۔اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ اگلے چند دنوں میں باتیں صحیح ہوں گی، وزیراعظم بہت جلد خوش خبری دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں