اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں ویزہ فراڈ کا بڑا اسکینڈل، 600 سے زائد افراد لُٹ گئے، دی ٹائم ایمیگریشن کا ویزہ اسکینڈل ، شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ بے نقاب ہوگیا.
سعودی عرب بھجوانے کا جھانسہ، 600 سے زائد افراد سے بھاری رقوم اور دستاویزات بٹور لی گئیں،متاثرین سے ایڈوانس رقم، اصل پاسپورٹ، ڈگریاں، میڈیکل اور پروٹیکٹر فیس وصول کی گئی
پہلے مرحلے میں 150 افراد سے فی کس 5 لاکھ روپے سے زائد رقم ہتھیائی گئی،پہلے مرحلے میں فائنل 150 افراد کو عید سے قبل سعودی عرب بھیجا جانا تھا ، متاثرین کے کمپنی مالکان عثمان پرویز چوہدری (چیئرمین) اور سی ای او جنید بٹ پر سنگین الزامات
آفس کے دروازے پر عید کی چھٹیوں کا نوٹس، متاثرین شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے.فراڈ میں ملوث ایجنٹس میں وجاہت حسین، زینب بی بی، نایاب کنول، ایمن بشیر، ماحم اور دیگر شامل ہیں
دی ٹائم ایمیگریشن کے آفس اسٹاف کا واٹس ایپ کے ذریعے متاثرین سے رابطہ.
ملک وجاہت کا واٹس ایپ پیغام: “دروازے کے اوپر چابیاں رکھی ہیں، اپنی اسناد اور پاسپورٹ لے جائیں”
متاثرین نے ایف آئی اے میں درخواست جمع کروا دی، سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ
فراڈ کی بڑھتی شکایات اور مالی نقصان پر شہریوں میں شدید بےچینی
متاثرین کو انصاف دلانے کے لیے فوری قانونی کارروائی ناگزیر
گوشوارے جمع نہ کرانے پر 24 سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نااہل قرار
