Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب , پاک فوج نے ایک ہی دن میں دوسرا بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

مظفرآباد/راولپنڈی:لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کے دو کواڈ کاپٹر مار گرائے گئے، جن میں سے ایک کو ستوال سیکٹر اور دوسرے کو مناور سیکٹر (بھمبر) میں نشانہ بنایا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹرز پاکستانی حدود میں جاسوسی میں مصروف تھے۔

ذرائع کے مطابق مار گرایا گیا کواڈ کاپٹر Phantom-4 ماڈل کا تھا، جو جدید جاسوسی ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔صبح کے وقت بھی پاک فوج نے بھارتی 5 آسام رجمنٹ کا کواڈ کاپٹر نشانہ بنایا تھا، جو مناور سیکٹر میں سرگرم تھا۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ کارروائیاں نہ صرف دو طرفہ تعلقات میں کشیدگی بڑھا رہی ہیں بلکہ خطے کے امن کو بھی سبوتاژ کرنے کی کوشش ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعات پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، دفاعی تیاری اور ہمہ وقت چوکسی کا ثبوت ہیں۔ پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ اور مؤثر جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں