لاہور :پنجاب بھر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر صوبائی وزیر تعلیم نے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں دو دن کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت جمعہ 9 مئی اور ہفتہ 10 مئی کو تمام اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں بند رہیں گی۔
وزیر تعلیم پنجاب کے مطابق یہ اقدام طلبہ، اساتذہ اور عملے کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعطیلات کا اطلاق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
مزید کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے اتوار 11 مئی تک بند رہیں گے جبکہ پیر 12 مئی سے تدریسی سرگرمیاں معمول کے مطابق دوبارہ شروع کر دی جائیں گی۔صوبائی حکومت کی جانب سے اس فیصلے کی اطلاع تمام متعلقہ اداروں کو جاری کر دی گئی ہے۔

