اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کی وزارت اطلاعات کے فیکٹ چیکر سیل نے ایک بھارتی صحافی کی جانب سے پاکستانی پائلٹ کی بھارتی حراست سے متعلق دعوے کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
بھارتی صحافی برکھا دت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر دعویٰ کیا تھا کہ “ایک پاکستانی پائلٹ بھارتی حراست میں ہے، مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔” تاہم پاکستان کے وزارت اطلاعات نے فوری ردعمل دیتے ہوئے اس خبر کو “جعلی اور من گھڑت” قرار دیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے ایک مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا کہ “ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، یہ دعویٰ مکمل طور پر جھوٹا اور بے بنیاد ہے، جس کا مقصد بھارتی میڈیا کی جانب سے غلط معلومات پھیلا کر عوام کو گمراہ کرنا ہے۔”
وزارت اطلاعات کے ترجمان نے کہا کہ ایسی جھوٹی اطلاعات کے ذریعے بھارت اپنی حالیہ جنگی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پاکستان کے سرکاری ادارے صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں اور بھارتی میڈیا کی پروپیگنڈا مہم کا مؤثر جواب دیا جا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:پاک بھارت کشیدگی ،امتحانات سے متعلق اہم اعلان کر دیا گیا



