Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

سٹوڈنٹس کیلئےخوشخبری، مفت تعلیم سے متعلق قانون منظور

قومی اسمبلی میں یونیورسٹیز میں سٹوڈنٹس کو مفت تعلیم دینے سے متعلق بل منظور ہوگیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں دو قوانین کی منظوری دے دی گئی، جن میں سے پہلا یونیورسٹیوں میں مفت تعلیم کا پچیس فیصد کوٹہ مستحق سٹوڈنٹس کے لئے رکھنے کا قانون منظور کیا گیا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں گھر کی ادارہ برائے سائنس و ٹیکنالوجی بل 2024 اور بین الاقوامی امتحانات بورڈ بل 2024 کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ کی جانب سے ادارہ برائے سائنس و ٹیکنالوجی بل میں مستحق اور قابل سٹوڈنٹس کے لئے پچیس فیصد مفت تعلیم کا کوٹہ شامل کرنے کی ترمیم منظور کرلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں