Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

بنیان مرصوص، فتح 1 ، 2 میزائل سسٹم سے پٹھانکوٹ کو ٹارگٹ کرنے کی بھی ویڈیو منظر عام پر آ گئی

راولپنڈی (اوصاف نیوز)بنیان مرصوص آپریشن کے تحت پاک فوج کے فتح 1 اور 2 میزائل سسٹمز سے پٹھانکوٹ کو ٹارگٹ کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔

10 مئی کا دن بھارتی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، جب پاکستان نے فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے پٹھان کوٹ ایئر بیس پر کامیاب میزائل حملے کیے۔ پاکستان کی جانب سے 10 مئی کو باقی ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ فتح ون اور فتح ٹو میزائل سسٹمز کے ذریعے دشمن کے اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

پاک فوج کے فتح 1 اور 2 میزائل سسٹمز نے بھارت کی اہم تنصیبات کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا۔ ان جدید میزائل سسٹمز نے نہ صرف اپنے اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا بلکہ دشمن کو بھاری نقصان بھی پہنچایا۔


فتح 1 اور 2 نے کامیابی سے دشمن کی اہم تنصیبات کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا، جب کہ پاکستان نے ان میزائلوں کو مہارت سے استعمال کرتے ہوئے بھارتی ملٹری تنصیبات کو بھاری نقصانات سے دوچار کیا۔
پاک بھارت سرحدی کشیدگی، ڈی جی ایم اوز کا تیسرا رابطہ،اسٹیٹس کو قائم رکھنے پر اتفاق
واضح رہے کہ 10 مئی کا دن بھارتی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پاک فوج نے دشمن پر حملے کرکے اس کو جنگ بندی پر مجبور کیا۔

یہ بھی پڑھیں