لاہور(اوصاف نیوز) سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی جیل میں اچانک طبیعت خراب ہوگئی ۔ صحت خراب ہونے پر شاہ محمود قریشی کو فوری طور پر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ۔
شاہ محمود قریشی کے وکیل نے بتایا کہ دل میں تکلیف کے باعث ان کے مؤکل کو پی آئی سی منتقل کر دیا گیا ہے۔
وکیل شاہ محمود قریشی کا بتانا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو نماز فجر کے بعد پی آئی سی منتقل کیا گیا، جیل انتظامیہ نے شاہ محمود قریشی کے اہل خانہ کو بھی اطلاع دے دی ہے۔
یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی کو گزشتہ برس 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ لاہور کے کوٹ لکھپت جیل میں زیر حراست ہیں۔
ہسپتال میں شاہ محمود قریشی کا چیک اپ کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مزید چند دن تک زیر نگرانی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے شاہ زین قریشی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر لکھا کہ عوام ان کے والد محترم کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کریں۔
انسداد دہشتگردی عدالت : سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ذاتی حیثیت میں طلب


