Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

لاہوریوں نے بجلی کا استعمال کم کردیا، اہم وجہ سامنے آگئی

لاہور(نیوز ڈیسک)شہر میں گرمی کی شدت بڑھنے کے باوجود صارفین نے بجلی کا استعمال کم کر دیا، قیمتوں میں اضافہ و سولر سسٹم کی تنصیب کی وجہ سے بجلی کا استعمال کم ہونے لگا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق لیسکو کے ٹرانسمیشن سسٹم پر تقریباً 600 میگاواٹ بجلی سرپلس ہو گئی، لیسکو میں بجلی کی طلب 2681 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی، این پی سی سی سے فراہمی 3350 میگاواٹ تک پہنچ گئی۔

لیسکو کے صارفین 2520 میگاواٹ تک بجلی استعمال کر رہے ہیں، کمپنی نے 150 میگاواٹ کی بنیاد پر بجلی چوری والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ شروع کر رکھی ہے۔
مزیدپڑھیں:فیشن کا نیا چہرہ: محمد عثمان ملک جدت جمال اور جرات کی کہانی

یہ بھی پڑھیں