راولپنڈی(نیوز ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر ڈٰی چوک احتجاج کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے 76 گرفتار کارکنوں کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو سماعت ہوئی جس میں جج نے ملزمان کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا اور تمام 76 روبکار جاری کردیے۔
یہ کارکنان ڈسٹرکٹ اٹک کے 3 کیسوں میں گرفتار تھے اور تمام کارکنان اٹک جیل میں موجود ہیں، ان کی آج اٹک جیل سے رہائی ہوگی جس کے لیے عدالتی اہلکار روبکار لے کر اٹک جیل روانہ ہوگئے۔
مزیدپڑھیں:سول ملٹری تنخواہوں اورتنخواہ دار طبقے کے ٹیکس میں کمی سے وزیر خزانہ کا اہم بیان سامنے آ گیا


