پی ڈی ایم اے پنجاب نے آندھی ، طوفان سے ہونے والے 70 فیصد حادثات کی وجہ سولر پینلز کو قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب نے سولر پینلز کی تنصیب پرقواعد مرتب کرنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے محکمہ توانائی، بلدیاتی اداروں، کمشنرز اور ڈی سیز کو مراسلہ جاری کیا گیا۔
جس میں کہا گیا ہے کہ سولرپینلز کی تنصیب سے متعلق گائیڈلائنزجاری کی جائیں، گزشتہ دنوں آندھی ، طوفان سے 70 فیصد حادثات کی وجہ سولر پینلز یا ان سے وابستہ تنصیبات ہیں۔غیرمعیاری طریقے سے نصب پینلز آندھی میں پولز سے گرے اور حادثات کی وجہ بنے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ پینلز کو حفاظتی تدابیرسےنصب کرایاجائے، مستقبل میں سولرپینلزکی تنصیب کومعیاری اورسرٹیفائیڈ بنایا جائے،مراسلہ
مراسلے میں مزید کہا کہ پنجاب بھر میں نصب پینلز اور ڈھانچوں کا جائزہ لے کر ہدایات دی جائیں۔

