Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم استعفیٰ دینے کے لیے تیار، اعظم سواتی کے حوالے سے اہم سوال پوچھ لیا

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ میں سازشی نہیں، 5 منٹ میں استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہوں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اعظم سواتی کے پیچھے کون ہے؟ انہوں نے جیل سے رہائی کے بعد مجھ پر کرپشن کے الزامات لگائے۔

بابر سلیم سواتی نے کہاکہ میرے خلاف پارٹی کی جانب سے بنائی گئی احتساب کمیٹی نے تحقیقات ختم کردی ہیں۔

اسپیکر نے کہاکہ پارٹی کی کمیٹی نے قرار دیا ہے کہ اسمبلی میں کیے گئے اقدامات آئینی، قانونی اور رولز کے مطابق ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ اسمبلی میں گریڈ 18 سے اوپر براہِ راست بھرتی نہیں ہو سکیں گی، ہم نے ابھی تک اسمبلی میں بھرتیاں نہیں کیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی پر کرپشن کے الزامات لگائے گئے تھے، جس کے بعد پارٹی کی جانب سے بنائی گئی احتساب کمیٹی نے ان کے خلاف تحقیقات کیں اور انہیں کلین چٹ دے دی۔
مزید پڑھیں:بیرسٹر گوہر عمران خان کی رہائی کے لیے پُرامید، کارکنان کو جذبات قابو میں رکھنے کا مشورہ

یہ بھی پڑھیں