یوم تکبیر پر پنجاب میں تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں ؟اس حوالے سے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کااہم بیان سامنے آ گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق عظمیٰ بخاری کاکہنا تھا کہ کل یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی،ان کاکہناتھا کہ پنجاب بھر کے سکولز میں گرمیوں کی چھٹیاں شروع ہو گئی ہیں لیکن کل یوم تکبیر کی تقریبات کیلئے مخصوص سکولز 2گھنٹے کھلیں گے۔
اس سےقبل پنجاب حکومت نے یوم تکبیر پرسکولزکھلے رکھنےکا فیصلہ کیا ہے، 28 مئی کو پنجاب کے تمام سکولزکھلےرہیں گے،محکمہ سکولز ایجوکیشن نےتمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیزکومراسلہ بھجوا دیا،مارننگ اسمبلی میں سپیشل پروگرامز، پاک افواج کوخراج تحسین پیش کیا جائیگا۔

