Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ہوائی اڈوں اور ائیربیسز کے گرد 15 کلومیٹر تک دفعہ 144 نافذ

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کے ہوائی اڈوں اور پاک فضائیہ کی ائیربیسز کے گرد 15 کلومیٹر کی حدود میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ ہوائی اڈوں اور ائیربیسز کے گرد دفعہ 144 کے تحت کبوتربازی، آتش بازی، ڈرون اور لیزر لائٹ کے استعمال اور قربانی کے فضلے کو پھینکنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ پنجاب بھر میں یہ پابندیاں 5 جون سے 20 جون تک مؤثر رہیں گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق یہ فیصلہ فلائٹ آپریشنز میں رکاوٹ پیدا کرنے والی سرگرمیوں کو روکنے اور فلائٹ سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ پرندے کھلی آلائشوں کی جانب راغب ہو کر طیاروں اور مسافروں کے لیے سنگین خطرات پیدا کرتے ہیں۔

سیکریٹری داخلہ پنجاب نے ضابطہ فوجداری 1898 کے سیکشن 144(6) کے تحت یہ پابندیوں کا فیصلہ کیا جو صوبہ بھر میں تمام ایئرپورٹس کی حدود میں نافذ العمل ہوں گی۔ ہوائی اڈوں اور ائیر بیسز کے گرد کبوتر بازی، آتش بازی، لیزر لائٹس اور ڈرونز کے استعمال اور قربانی کا فضلہ پھینکنے پر مکمل پابندی ہوگی۔

تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دفعہ 144 پر عملدرآمد کیساتھ ایئرپورٹس اور گردونواح میں صفائی کا خاص انتظام یقینی بنائیں تاکہ پرندوں کو راغب کرنے والے تمام عوامل ختم کیے جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں