Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سالانہ 6 لاکھ روپے تک تنخواہ پر زیرو انکم ٹیکس برقرار،12 لاکھ روپے تک تنخواہ پر اڑھائی فیصد ٹیکس عائد

اسلام آباد(اوصاف نیوز )مجوزہ فنانس بل میں تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑی انکم ٹیکس چھوٹ جبکہ سالانہ 6 لاکھ روپے تک تنخواہ پر زیرو انکم ٹیکس برقرار رہے گی۔

مجوزہ فنانس بل کے مطابق 6 لاکھ سے 12 لاکھ روپے تک تنخواہ پر ڈھائی فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔ اس سلیب پر پہلے 5 فیصد ٹیکس تھا۔ 12 لاکھ سے 22 لاکھ روپے تک سالانہ تنخواہ پر ٹیکس 15 فیصد سے کم کرکے 11 فیصد کردیا گیا ہے جبکہ 6 ہزار روپے فیکسڈ ٹیکس بھی عائد ہوگا۔

فنانس بل کے مطابق 22 لاکھ سے زیادہ تنخواہ پرانکم ٹیکس 25 سے کم کرکے 23 فیصد مقرر جبکہ 22 سے 32 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ پر ایک لاکھ 16 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس لاگو ہوگا۔

سالانہ 32 لاکھ سے 41 لاکھ تنخواہ پر 30 فیصد انکم ٹیکس اور 3 لاکھ 46 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس بھی عائد ہوگا۔ 41 لاکھ روپے سالانہ سے زیادہ تنخواہ پر 35 فیصد انکم ٹیکس اور 6 لاکھ 16 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد ہوگا۔

ایلون مسک اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان برف پگھلنے لگی،جھگڑے پرافسوس کا اظہار

یہ بھی پڑھیں