Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پاکستان نے مائیکل سیلر کو سٹریٹجک کرپٹو ایڈوائزر مقرر کردیا

ارب پتی ٹیک ایگزیکٹو اور دنیا کے سب سے زیادہ بااثر بٹ کوائن انفلوئنسر مائیکل سیلر نے باضابطہ طور پر پاکستانی حکومت کے ساتھ ایک مشاورتی کردار میں قدم رکھ دیا ہے، پاکستان نےانہیں سٹریٹجک کرپٹو ایڈوائزر مقرر کیا ہے۔
تفصیل کے مطابق انہوں نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر برائے کرپٹو اینڈ بلاک چین بلال بن ثاقب کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں، جس میں سائلر نے پاکستان کو عالمی کرپٹو اکانومی میں نیویگیٹ کرنے میں مدد اور رہنمائی کی پیشکش کی، وہ ملک کی کریپٹو کرنسی، بلاک چین انٹیگریشن اور خودمختار ڈیجیٹل اثاثہ جات کے انتظام کی حکمت عملی بنانے میں مدد کرے گا۔
حکومتی مشیر کے طور پر سیلر کی تقرری کو پاکستان کے کرپٹو فارورڈ قوم بننے کے سنجیدہ عزم کا اشارہ دینے کے لیے ایک انقلابی اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے لیے ایک مستحکم، جدت پر مبنی ریگولیٹری فریم ورک کی نمائش کرکے عالمی سرمایہ کو راغب کرنے کی صلاحیت پر زور دیاہے۔
یادرہے کہ اس سال کے شروع میں، کرپٹو کونسل کے سی ای اوبلال بن ثاقب نے پاکستان کے پہلے سٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو کی نقاب کشائی کی تھی جس کے بعدپاکستان کو ریاست کے زیر انتظام بٹ کوائن ریزرو قائم کرنے والا پہلا جنوبی ایشیائی ملک قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں